EFP کے وسائل ایک نظر میں غذا کے مآخذ سازوسامان اور آپریٹنگ کے اخراجات HPNAP – بھوک کی روک تھام اور تغذیاتی اعانت پروگرام (Hunger Prevention and Nutrition Assistance Program) درخواست ہر جولائی میں FeedNYC پر شائع کی جاتی ہے۔ فوڈ بینک (Food Bank) کی معرفت درخواست دیں (مدد کے لیے، 212-566-7855) یا یونائٹیڈ وے آف NYC (مدد کے لیے، hpnap@uwnyc.org، 212-251-2419)۔ EFSP – ہنگامی کھانا اور پناہ گاہ کا پروگرام (Emergency Food and Shelter Program) درخواست سال میں ایک بار FeedNYC.org پر شائع کی جاتی ہے۔ مدد کے لیے، lwright@uwnyc.org یا 212-251-4118۔ EFAP – ہنگامی غذائی اعانت پروگرام، (Food Assistance Program)، بواسطہ NYC HRA درخواست http://tinyurl.com/EFAPAPP پر۔ مدد کے لیے، 929-221-7679۔ فوڈ بینک فار NYC (Food Bank For NYC) فوڈ بینک اپنے ممبروں کو کئی ایک وسائل سے غذا فراہم کرتا ہے۔ مدد کے لیے، 212-566-7855۔ سٹی ہارویسٹ (City Harvest) سٹی ہارویسٹ تازہ پیدا وار پر زور دیتے ہوئے، پانچوں بورو میں کمیونٹی کے غذائی پروگراموں کو غذائیت سے بھرپور غذا فراہم کرتا ہے۔ ہمارے نیٹ ورک میں ایک پارٹنر بننے کے بارے میں استفسار کے لیے، براہ کرم 646-412-0740 پر کال کریں۔ مقامی اسٹورز، ریستوران، اجتماعات یا کمیونٹی گروپس غذا یا پیسے کے لیے غذائی عطیات یا مقامی کمیونٹی گروپوں کے مدنظر ہمدردانہ غذائی کاروباروں تک پہنچنے پر غور کریں! سازوسامان اور آپریٹنگ کے اخراجات یونائٹیڈ وے آف NYC (United Way of NYC) آپریٹنگ کے اخراجات بشمول عملہ کی لاگتوں، کرایہ/رہن، یوٹیلیٹیز، قابل ضیاع غذائی خدمت سے متعلق مصنوعات اور نقل و حمل میں تعاون کر سکتا ہے۔ سال میں ایک بار FeedNYC.org پر شائع شدہ HPNAP اور EFSP کی درخواستوں کا جواب دے سکتا ہے۔ مدد کے لیے، hpnap@uwnyc.org, 212-251-4107۔ غذائی خدمت سے متعلق سازوسامان کے لیے، (کسی بھی ایجنسی سے) اپنے اگلے سائٹ کے ملاحظہ کار سے HPNAP کے ساز وسامان کو اپ گریڈ کرنے کو کہیں۔ فوڈ بینک فار NYC (Food Bank For NYC) اپنے نیٹ ورک میں موجود ممبروں کو سازوسامان سے متعلق اعانت پیش کرتا ہے۔ ممبران 212-566-7855 پر کال کر سکتے ہیں۔ EFAP، بواسطہ NYC HRA آپریشنز سے یوٹیلیٹیز، سازوسامان، غذائی خدمت سے متعلق مصنوعات، دفتری رسد اور اہلکار کی تلافی کرنے کے لیے باز ادائیگی میں تعاون ملتا ہے۔ اہل ہونے کے لیے پروگرام کا ایک سال سے زائد مدت سے EFAP کا ممبر ہونا ضروری ہے۔ مدد کے لیے، 929-221-7679۔ براہ کرم اہلیتی تقاضوں، درخواستوں اور نئے وسائل کے لیے FeedNYC.org ملاحظہ کریں!
رضاکاران تربیت اور نظم و نسق کے کورسز ٹیکنالوجی کے وسائل اپنے کلائنٹس سے بات کریں آپ کے کلائنٹس اکثر آپ کے بہترین رضاکار کی اساس ہوتے ہیں! چند ایسے مکرر کلائنٹس کو تلاش کرنے پر غور کریں جو معتبر اور منظم ہوں اور ان سے مستقل بنیاد پر اعانت کرنے کو کہیں۔ مقامی اجتماع یا کمیونٹی گروپ سے رابطہ قائم کریں مقامی تنظیمیں آپ کے پڑوس میں رضاکاروں کو تلاش کرنے میں آپ کی مدد کر سکتی ہیں؛ ہائی اسکول اور کالج خاص طور پر مفید ہو سکتے ہیں۔ رضاکاروں سے گزارش کرتے وقت، (مخصوص تاریخوں، اوقات اور جو کام وہ انجام دے سکتے ہیں) ان کے بارے میں پوچھنے کے واضح مواقع رکھیں۔ آن لائن رضاکار کا جوڑا لگانے کی خدمات درج ذیل سائٹس آپ کو رضاکارانہ کام کے موقع شائع کرنے دیتی ہیں اور دلچسپی لینے والے رضاکاروں کو آپ کے پروگرام کے پاس بھیج سکتی ہیں: NYC سروس (NYC Service) (سٹی کی باضابطہ تنظیم): رضاکارانہ خدمت کا موقع شائع کرنے کے لیے، www.nycservice.org/about_organizations ملاحظہ کریں۔ اضافی اعانت کے لیے، 212-788-7550 پر کال کریں۔ VolunteerMatch: موقع شائع کرنے کے لیے، www.volunteermatch.org/post/register/np/overview.jsp ملاحظہ کریں تربیت اور نظم و نسق کے کورسز EFP کے تربیتی کورسز رضاکارانہ نظم و نسق، غذائی تحفظ اور تغذیہ پر بذات خود اور ویبینار تربیتیں؛ کیلنڈر FeedNYC.org پر دیکھیں۔ بورڈ اور انتظام و انصرام میں تعاون BoardServeNYC تربیتی، فرداً فرداً مشاورت اور بورڈ کے متوقع ممبروں کے روابط فراہم کرکے غیر منفعتوں کے انتظام و انصرام کو بہتر بنانے میں ان کی مدد کے لیے مفت خدمات پیش کرتا ہے؛ مزید معلومات کے لیے، smccarthy@uwnyc.org ۔ غیر منفعتی نظم و نسق کی تربیت، بجٹ سازی اور رضاکار کی بھرتی سمیت عنوانات پر NYC کی غیر منفعتی کوآرڈینیٹنگ کمیٹی (Nonprofit Coordinating Committee of NYC): www.npccny.org/training/workshop/ نیو یارک کیئرز (New York Cares) (رضاکاران کا نظم و نسق کرنے پر مرتکز): www.newyorkcares.org/resources فاؤنڈیشن سنٹر (Foundation Center) (چندہ وصولی پر مرتکز): http://grantspace.org/training/calendar/new-york "کلائنٹ چوائس" (Client choice) کا تعاون "کلائنٹ چوائس" کلائنٹس کو خود اپنی غذا منتخب کرنے اور بربادی کم کرنے کا اختیار دیتا ہے۔ اگر دلچسپی ہو تو، smccarthy@uwnyc.org یا 212-251-4060۔ مزید معلومات کے لیے، https://www.unitedwaynyc.org/what-we-do/capacity-building ٹیکنالوجی کے وسائل Plentiful کلائنٹ سروس ایپ Plentiful ایک مفت اور آسان ٹول ہے جو غذا سے متعلق پینٹری اور لائن کے نظم و نسق کو آسان بناتا ہے۔ Plentiful کو اپنی پینٹری میں لانے کے لیے www.plentifulapp.com پر درخواست دیں اور سوالات ہونے پر info@plentifulapp.com سے رابطہ کریں۔ موبائل بیکن (Mobile Beacon) غیر منفعتی تنظیموں کو صرف $10/ماہانہ میں 4G وائرلیس انٹرنیٹ فراہم کرتا ہے۔ http://www.mobilebeacon.org/order/ ملاحظہ کریں Techsoup کم قیمت پر یا مفت ہارڈ ویئر، بشمول ٹیبلٹس اور موبائل ہاٹ اسپاٹس۔ رجسٹر کرنے کے لیے، www.techsoup.org/joining-techsoup/registration۔ مدد کے لیے، ahendershott@TechSoup.org یا 415-633-9218۔